تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

چین اور بھارت ایک دوسرے کو سٹریٹیجک پارٹنر سمجھیں نہ کہ دشمن٬ چینی وزیر خارجہ

امریکا سے بڑھتی کشیدگی اور سفارتی فاصلے کے بعد بھارت اور چین میں تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی تین روزہ دورے پر بھارت پہنچے، جہاں انہوں نے نئی دہلی میں اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کی۔ توقع ہے کہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران وانگ یی نے کہا کہ چین اور بھارت کو ایک دوسرے کو شراکت دار سمجھنا چاہیے، نہ کہ دشمن یا خطرہ۔ ان کے مطابق دونوں ملکوں کو درست اسٹریٹجک مفاہمت قائم کرنا ہوگی اور ہم آہنگی و باہمی فائدے کے اصول کو آگے بڑھانا ہوگا۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک اپنے تعلقات میں مشکل دور کے بعد آگے بڑھنے کے خواہاں ہیں۔ ہمیں اختلافات کو تنازعات میں اور مقابلے کو تصادم میں نہیں بدلنا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی اور سفارتی اختلافات نے حالیہ برسوں میں بھارت کو نئی خارجہ پالیسی ترجیحات تلاش کرنے پر مجبور کیا ہے۔ چین کے ساتھ بڑھتی قربت اسی سلسلے کی اہم کڑی سمجھی جارہی ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی رواں ہفتے اسلام آباد کا بھی دورہ کریں گے، جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی ممکنہ طور پر اسی ماہ چین کا دورہ کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button