
خیبرپختونخوا میں سیلاب میں ہونے والی حالیہ تباہی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بلوایا ۔
منعقد ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کےلیے وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ دینےکا اعلان کردیا ہے ۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کوئی وفاقی ، کوئی صوبائی حکومت نہیں، متاثرہ لوگوں کی مدد و بحالی یقینی بنانی ہے ۔
وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو این ڈی ایم اے کو ضروری وسائل فراہم کرنے ہدایت بھی کی ہے ۔







