تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

صوابی : کلاؤڈ برسٹ کے باعث پورے گاؤں میں تباہی کا منظر

پشاور : صوابی میں لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث ہر طرف تباہی ہی تباہی مچ گئی ۔

صوابی کے ایک گاؤں ” دالوڑی ” میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلابی ریلے کے کا بہاؤ شدید تیز ہو گیا ہے ۔

سیلابی ریلے کے باعث کئی گھر ڈوب گئے ہیں اور کئی افراد پانی کے اندر بہہ چکے ہیں ۔

پہاڑی علاقہ ہونے کے وجہ سے مختلف مقامات پر لینڈسلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔

ڈی سی صوابی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ، ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو چکے ہیں اور دیگر مقامات سے بھی امدادی ٹیموں کو بلا لیا گیا ہے ۔

جواب دیں

Back to top button