
ملتان، جھنگ اور کبیر والا میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ چکوال شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
تین گھنٹوں سے وقفے وقفے سے جاری موسلا دھار بارش کے باعث چکوال شہر کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے جبکہ کلرکہار میں جاری بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
چکوال میں ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے اور شہریوں کو ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایات کی ہے۔
خانیوال، کوٹ ادو، سرگودھا اور وہاڑی سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔







