
مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔
واقعہ جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللّٰہ کے گھر پیش آیا ہے تھا ۔
اطلاعات کے مطابق مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے نے والد اور بہنوں پر فائرنگ کی ۔ ڈپٹی کمشنر حامد الرحمان کے مطابق ملزم نے والد مفتی کفایت، بھائی عصمت اللّٰہ اور 2 بہنوں پر فائرنگ کی تھی، مفتی کفایت اللّٰہ کی حالت خطرے سے باہر اور ان کی بیٹی زیر علاج ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق والد اور بہنوں پر فائرنگ کرنے والے مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔







