
سفاک ماں نے بچوں کا گلا کاٹ کر شوہر کو ویڈیو کال کر ڈالی
ملزمہ کے سابق شوہر کے سنسنی خیز دعویٰ کے مطابق بچے اپنی والدہ کے پاس رہنے گئے تھے ۔
14 اگست تقریباً ڈھائی بجے سابقہ بیوی کی ویڈیو کال موصول ہوئی تو ملزمہ نے پوچھا ” آپ کو پتہ ہے میں نے کیا کیا ہے ؟
سابق شوہر نے جواب دیتے ہوئے کہا ” نہیں مجھے نہیں پتہ ”
سابق شوہر کے مطابق اسی پر ملزمہ نے کمیرہ اپنی گود کی جانب کیا تو 8 سالہ سمیر اور 4 سالہ سمیحہ اس کی گود میں ذبح شدہ پڑے تھے ۔
پولیس کے مطابق دونوں بچوں کو نیند میں نہیں بلکہ جاگتے ہوئے قتل کیا گیا ہے، ماں نے کچن کی چھری سے گھر کے واش روم میں پہلے بیٹے پھر بیٹی کو ذبح کیا اور گلا کاٹنے کے بعد بچوں کی لاشوں کو کمرے میں لاکر گود میں لے کر بیٹھ گئی ۔
یاد رہے کہ ملزمہ اور سابقہ شوہر میں علیحدگی چل رہی تھی اور بچوں کی حوالگی کو لے کر ملزمہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔







