تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

فوج کو کوئی دلچسپی کہ وہ معصوم عوام کی جان لے ، ڈی جی کی بلوچ طلباء سے گفتگو

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی طلباء کے ساتھ سوال جواب کی خصوصی نشست مقرر ہوئی ۔

خصوصی نشست میں ڈائریکٹر جنرل احمد شریف چوہدری نے بلوچ طلباء کے سوالات کے جواب دیے اور طلباء کو زیر اعتماد بھی لیا ۔

طلباء کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کسی بھی علاقے میں آپریشن اس وقت کامیاب ہوتا ہے جب عوام خود دہشت گردوں کی نشاندہی کریں، ایسا نہیں ہے کہ فوج کسی علاقے کو خالی کرائے، آپریشن کرے، کیونکہ جب فوج واپس جائے گی تو دہشت گرد پھر آجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہےکہ وہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بلوچستان کے عوام اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے ، ایک شخص کی دہشت گردی کی سزا پورے علاقے یا پورےگاؤں کو نہیں دی جاسکتی، اگر کوئی شہری دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

سینکڑوں مثالیں ہمارے سامنے ہیں جس میں پڑھے لکھے بلوچی اپنے علاقے اور اپنی تقدیر کے مالک بن چکے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button