
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث پچھلے 48 گھنٹوں میں میں اب تک 210 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں 184 مرد، 14 خواتین اور 12 بچے شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات میں 21 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں 18 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔
مجموعی طور پر 68 گھروں کو نقصان پہنچا، 61 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 7 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے۔
متاثرہ علاقوں کیلئے مجموعی طور پر50 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔







