تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

کے پی کے : متاثرین افراد کی ریسکیو کو جانے والا ہیلی کاپٹر کریش کرگیا

خیبرپختونخوا میں سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے مشن کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر کریش ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواحکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹرایم آئی 17 لاپتہ ہوگیا ہے ۔

اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ چینگئی بانڈہ کے قریب سوکئی میں نامعلوم وجوہات پر ہیلی کاپٹر کریش ہو گیا ۔

ہیلی کاپٹر کریش میں 3افراد شہید ہوئے۔

،ہیلی کاپٹرباجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کیلئے جا رہا تھا،ضلع مہمند میں ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہاکہ ضلع مہمند کی فضائی حدود میں ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

جواب دیں

Back to top button