
گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 43 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے ہیں ۔
اعدادوشمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 33 مرد ، 2 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں ۔
مزید یہ کہ 5 گھر مکمل تباہی ہو چکے ہیں جبکہ 30 گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور 25 گھروں کو کشور نقصان پہنچا ہے ۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے، سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع باجوڑ اور بٹگرام ہیں جہاں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔







