تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

مودی کو اب خواب میں بھی پاکستانی فوج نظر آتی ہے ، خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کو اب خواب میں بھی پاکستانی فوج نظر آتی ہے ، مودی کے لیے پاکستان اب ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے ۔

وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے لیے جنگ لڑی اور جیتی ہے۔ نریندر مودی کے لیے دوسری جنگ بھارت کے اندر نظر آ رہی ہے، بھارت کے اندر سےنریندر مودی کےخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں –

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ ہی نیوکلیئر بلیک میلنگ کر رہا ہے اور نہ ہی اس پر یقین رکھتا ہے ۔ پاکستان کے جوہری اثاثے صرف ملکی دفاع کے لیے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے چہرے پردہشتگردی کا دھبہ لگ چکا ہے، پاکستان میں بی ایل اے اور طالبان بھارت کی پراکسیز ہیں، پاکستان کےپاس بھارتی دہشتگردی کے واضح ثبوت موجود ہیں جو ہم نے عالمی فورم پر بھی جمع کرائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اچھے ہمسایوں کی طرح رہا جائے تو برصغیر میں امن ممکن ہے، برصغیر کے عوام معاشی ترقی بھی کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button