
انڈیا کے یوم آزادی کے موقع پر انڈین وزیراعظم مودی نے دہلی کے لال قلعہ میں عوام سے خطاب کیا .
جمعہ کے روز عوام سے خطاب کرتے ہوۓ بھارتی وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدہ کو غیرمنصفانہ قرار دیا۔
بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس معاہدے نے گذشتہ سات عشروں کے دوران انڈیا کے کسانوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا کی ندیوں کا پانی دشمن کے کھیت سینچ رہا ہے اور ہماری دھرتی پیاسی ہے۔ ہندوستان کے حق کا جو پانی ہے اس پر حق صرف اور صرف ہندوستان کا ہے، ہندوستان کے کسانوں کا ہے .
انہوں نے فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation) کو ذلت کا نشانہ بنوانے کے بعد ” میڈ ان انڈیا جیٹ انجن ” کی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’لال قلعہ کی فصیل سے، میں نوجوان سائنسدانوں، باصلاحیت نوجوانوں، انجینیئروں، پیشہ ور افراد اور حکومت کے تمام محکموں سے گزارش کرتا ہوں کہ ہمارے پاس لڑاکا طیاروں کے لیے اپنے میڈ ان انڈیا جیٹ انجن ہونے چاہییں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’انڈیا نے طے کر لیا ہے کہ وہ جوہری دھمکیوں کے آگے جھکنے والا نہیں ہے۔ نیو کلیئر بلیک میل ایک عرصے سے چلا آ رہا ہے۔
انڈیا اب اسے مزید نہیں سہے گا۔ اگر دشمن نے پھر ایسی ( پہلگام جیسی) حرکت کی تو فوج اس کا اپنے طریقے سے منھ توڑ جواب دے گی .







