تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

ہم سیاست کرتے ہیں بغاوت پر مجبور نہ کیاجائے ، گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پہاڑ پور اسٹیڈیم میں جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ریاست نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کو جیل میں ڈالا ہوا ہے ، ریاست چلانے والوں صدا وقت ایک جیسا نہیں رہتا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دباؤ ہم نے تو برداشت کر لیا لیکن آپ نہیں کر پاؤ گے ۔

وزیر اعلی نے ریاست کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےجب بھی کال دی، اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، ہم سیاست کرتے ہیں بغاوت پر مجبور نہ کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ بغیر امن کے ترقی ممکن نہیں ہے ۔ اگر آج کچھ لوگوں نے بندوق اٹھائی ہے تو اس میں ہمارا بھی قصور ہے ۔ جنہوں نے بندوق اٹھائی ہے انہیں سمجھایا جائے ، افغانستان سے ہماری بات ہو رہی ہے یقیناً وہ ہماری بات مانیں گے ۔

جواب دیں

Back to top button