
آج ملک بھر میں پاکستان کا 78 واں یوم آزادی پورے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے ۔
اس موقع پر کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پرگارڈ کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی ۔
اس کے علاوہ لاہور میں مزار اقبال پر بھی گاڈرز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پنجاب رینجرز کے چاق چوبند دستے نے پاکستان آرمی کو چارج دے دیا۔







