تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

’آئی ایس آئی‘کے لیے جاسوسی کا الزام ، گیسٹ ہاؤس کا مینیجر گرفتار

انڈیا : راجستھان میں پولیس نے ملک کے دفاعی تحقیق کے ادارے ’ڈی آر ڈی او‘ کے ایک گیسٹ ہاؤس کے مینیجر کو پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے . ابھی تک کی اطلاعت کے مطابق جاسوس کا نام مہندر پرساد بتایا جا رہا ہے . 32 سالہ مہندر پرساد کا تعلق شمالی ریاست اترا کھنڈ سے ہے۔ وہ سرحدی ضلع جیسلمیر کے چندن فیلڈ فائرنگ رینج میں واقع ڈی آر ڈی او کے گیسٹ ہاؤس کے مینیجر تھے۔ ریگستانی علاقے میں واقع چندن فیلڈ فائرنگ رینج انڈیا کے دفا‏عی ساز و سامان کی ٹسٹنگ کا ایک بہت اہم مرکز ہے۔ یہاں آنے والے سائنسدان، ماہرین اور فوجی افسران یہاں واقع گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرتے ہیں۔

انڈین سیکورٹی فورسز نے مہندر پرساد پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی ’آئی ایس آئی‘ کو وہ اہم معلومات فراہم کر رہے تھے۔

پولیس کا الزام ہے کہ مہندر پرساد فائرنگ رنیج میں میزائلوں اور دوسرے ہتھیاروں کی ٹسٹنگ کے لیے آنے والے ’ڈی آر ڈی او‘ کے سائنسدانوں اور انڈین فوج کے اہلکاروں کے بارے میں مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ ایجنٹوں کو خفیہ معلومات فراہم کرتے تھے ۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم پاکستان کی خفیہ ایجنسی سے سوشل میڈیا کے توسط سے رابطے میں تھا ۔

جواب دیں

Back to top button