
لطیف کھوسہ کو حنیف عباسی کے خلاف کیس میں کتنی فیس آفر ہوئی تھی ؟ اجلاس کے دوران قانون دان نے سب بتا دیا ۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے مابین دلچسپ گفتگو ہوئی ۔
اجلاس سے خطاب کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لطیف کھوسہ سے پوچھا کہ آپ ایک کیس کی کتنی فیس لیتے ہیں ؟
لطیف کھوسہ نے اسپیکر کے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے حنیف عباسی کے خلاف کیس میں 5 کروڑ کی پیشکش ہوئی تھی مگر میں نے سیاسی شخصیت کے خلاف کیس لینے سے انکار کردیا۔
اسپیکر نے مزاح کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کوئی کھانا شانا بھی کھلاتے ہیں ؟ قانون دان لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ جب آپ کہیں گے کھلا دیں گے ۔







