
از :محمد عبدالرحمٰن ارشد
جھنگ : تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ موضع گگڑانہ میں قتل ہونے والی ایم بی بی ایس کی طالبہ کے قتل کا ملزم گرفتار
سگی بہن کو قتل کرنے کے بعد ملزم عمیر مشتاق کو حیدر آباد فرار ہو گیا تھا ۔ جس کے بعد جھنگ پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو حیدرآباد سے گرفتار لیا ہے ۔
ملزم نے 2 اگست کو اپنی بڑی بہن کو کھانا دینے میں تاخیر پر قتل کیا تھا ۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ بڑی بہن عائشہ بی بی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی اس لئے قتل کیا تھا ۔ ملزم کا کہنا ہے کہ کھانا دینے میں تاخیر ایک بہانہ تھا اصل وجہ پسند کی شادی تھی ۔
واقعہ کا پس منظر :
ایف آئی آر کے متن کے مطابق عائشہ اپنے گھر کے آنگن میں محلے کو بچوں کو ٹیوشن پڑھا رہی تھی جب اس کا چھوٹا بھائی باہر سے آیا اور اپنی بہن سے کھانا مانگا ۔
پولیس کے مطابق عائشہ نے اپنے چھوٹے بھائی سے کہا تھوڑا صبر کو میں بچوں کو ٹیوشن پڑھا کر آپکو روٹی بنا دیتی ہوں۔
اس جوب پر چھوٹا بھائی طیش میں آگیا اور پستول نکال کر اپنی بہن پر فائرنگ کر دی ۔ جس کے نتیجہ میں عائشہ موقع پر جاں بحق ہو گئی اور ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ۔
پولیس نے مقتولہ کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔
ایس ایچ او فیصل رزاق کاہلوں کا بیان :
تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے ایس ایچ او فیصل رزاق کاہلوں کا کہنا ہے کہ مجرم کتنا ہی خطرناک اور چالاک کیوں نہ ہو پولیس اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے اس کو قانون کے کٹہرے میں کے ہی آتی ہے ۔
ان کا کہنا تھا پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے متعدد شہروں پر چھاپے مارے اور بالآخر ملزم کو حیدرآباد سے گرفتار کر لیا ۔
ڈی پی او جھنگ :
ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی کا کہنا ہے کہ سفاک قاتل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا ۔۔







