
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا آعادہ رکھتے ہیں ۔
پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کی صدارت نبیل منیر اور گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی۔
اعلامیے کے مطابق دونوں فریقین نے بی ایل اے ، داعش خراسان ، ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا۔
امریکہ نے دہشگردی کی روک تھام کے لیے کی گئی پاکستان کی کاوشوں اور محنتوں کو سراہا ۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ڈائیلاگ میں سکیورٹی چیلنجز اور نئی ٹیکنالوجی کے دہشتگردی میں استعمال سے نمٹنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے اور ساتھ ہی میں ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پر بھی زور دیا گیا







