
پولیس کی غنڈہ گردی سے تنگ شہری کا روتے ہوئے ویڈیو پیغام وائرل
کسی بھی معاشرے کی بہتری میں پیشہ ورانہ پولیس کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے ۔ پولیس ہمشیہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بناتی ہے ۔ پولیس ہمشیہ شہریوں کے اقدار کو سنوارتی ہے اور شرح جرائم کو کم سے کم کر کے شہریوں کی عزت کو یقینی بناتی ہے ۔ لیکن یہاں معاملہ بالکل برعکس ہے ۔
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوتی نظر آ رہی ہے جس میں ایک بچے کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔
ویڈیو بیان دیتے ہوئے بچے کا کہنا تھا کہ میں ویلڈنگ کا کام کرتا ہوں ۔ دوکان بند کر کے گھر واپسی جارہا تھا تو راستے میں 3 پولیس اہکاروں کے ساتھ ایک چوک میں پولیس موبائل بھی موجود تھی ۔
جب میں پولیس اہکاروں کے پاس سے گزرا تو 3 اہلکاروں کے میں سے ایک نے مجھے تھپڑ مارا ، جب میں نے اس سے تھپڑ مارنے کی وجہ پوچھنی چاہی تو اہلکار ” سلیم ” نے مجھے گالیاں نکالنے کے ساتھ ساتھ مجھ پر شدید تشدد کرتے ہوئے میری عزت نفس مجروح کی ۔







