
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بی ایل اے اور اس کی ذیلی شاخ مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری شدہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا دہشت گردی کی روک تھام کے لیے عزم برقرار ہے ۔
جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق بی ایل اے نے 2024 میں کراچی ایئرپورٹ اور گوادر میں خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
2025 میں بھی بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ میں بی ایل اے کی جانب سے 31 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور 300 سے زائد افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔







