تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

9 مئی مقدمہ : شاہ محمود کی رہائی کا حکم ، سزا یافتہ رہنماؤں کی جائیداد ضبط

پاکستان تحریکِ انصاف ایک دفعہ پھر شدید پریشر کا شکار ہو چکی ہے ۔ دن بہ دن تحریک انصاف کے گرد گھیرا تنگ ہوتا نظر آ رہا ہے ۔

لاہور انسداد دہشت گردی عدالت ( ATC ) نے 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ رہنماؤں کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 2 مقدمات کے سنائے گئے فیصلے کی تفصیل جاری کر دی ۔

عدالت نے تمام مجرموں کو قید بامشقت کی سزا سنائی اور حکم دیا کہ مجرموں کو تمام سزائیں ایک ساتھ کاٹنی ہوں گی اور عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری ، محمودالرشید ، عمر سرفراز اور یاسمین راشد کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔

جبکہ دوسری طرف عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے 2 کیسز میں رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے محمود قریشی کو بری جب کہ سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، سابق صوبائی وزیرڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 5,5 برس کی سزا جبکہ عائشہ بھٹہ کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔

جواب دیں

Back to top button