
اہلیان پاکستان کے لیے ایک بہت بڑی خوشخبری ۔
11 روز میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ۔
جس کو مد نظر رکھتے ہوئے 16 اگست سے پاکستان میں بھی پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عالمی منڈی میں امریکی خام تیل 5 ڈالرز 71 سینٹ سستا ہوا ہے جبکہ امریکی خام تیل کی فی بیرل ٹریڈ 69.26 ڈالرز سے کم ہو کر 63.48 ڈالر پر آ گئی ہے ۔
مزید یہ کہ 11 روز میں برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالرز 72 سینٹ کی کمی ہوئی ہے ۔ برطانوی برینٹ 71.70 ڈالرز سے کم ہو کر 65.98 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
قیمتوں کے تعین کی حتمی ورکنگ اوگرا 15 اگست کو وزارت خزانہ کو بھجوائے گا







