تازہ ترینخبریںدنیافن اور فنکار
الو ارجن اور سکیورٹی اہلکار میں تلخ کلامی ؟ کیا وجہ رہی

تامل فلموں کی دنیا کے ہر دل عزیز اداکار الو ارجن کو ایک بار پھر سے سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے ۔
ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ روز الو ارجن جب ممبئی سے سفر کے لیے ایئرپورٹ پہنچے تو وہ جب ائیر پورٹ پر پہنچے تو انہوں نے ماسک پہن رکھا تھا۔
تاہم سیکیورٹی اہلکار نے ان سے کہا کہ ماسک ہٹائیں اور آئی ڈی کے ساتھ اپنا چہرہ دکھائیں ۔
جس پر اداکار اور سکیورٹی اہلکار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل شدہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بعد ازاں ان کے اسسٹنٹ کی ہدایت پر وہ ایک لمحے کے لیے ماسک ہٹاتے ہیں اور پھر دوبارہ لگا لیتے ۔
اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے الو ارجن کو مغرور اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والا قرار دیا ہے۔







