
انڈیا کے جانے مانے ریئلٹی شو ” بگ باس ” کا انیسواں سیزن اسی مہینے نشر ہونے جا رہا ہے۔
حسب معمول اس شو کی میزبانی بالی ووڈ کی معروف شخصیت سلمان خان کر رہے ہیں۔
سلمان خان کی ریئلٹی شو بگ باس 19 میں میزبانی کرنے کے معاوضے سے متعلق کچھ دعوے سامنے آئے ہیں۔
ان دعووں نے جیسے سوشل میڈیا پے تہلکہ مچا دیا ہے .
میزبان سلمان خان کے 3 ماہ کے معاوضے سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ یہ بھارتی وزیراعظم کی ایک سال کی تنخواہ سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔
میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان کسی بھی بھارتی وزیراعظم سے تقریباً 600 گنا زیادہ کمائیں گے۔
سلمان خان بگ باس 19 کے ایک ویک اینڈ ایپی سوڈ کے لیے 8 سے 10 کروڑ بھارتی روپے وصول کریں گے جبکہ بھارت میں وزیراعظم کے عہدے کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ 66 ہزار بھارتی روپے ہے۔







