
نریندر مودی کا ولادیمیر پوتن سے رابطہ، دورۂ بھارت کی دعوت
نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا اور انہیں اس سال کے آخر میں بھارت کے دورے کی باضابطہ دعوت دی۔ مودی نے بعد ازاں سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ "دوست پوتن کے ساتھ نہایت خوشگوار اور تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں ہم نے اپنے دوطرفہ ایجنڈے میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔” بھارتی وزیر اعظم نے یوکرین کی تازہ صورت حال سے آگاہ کرنے پر روسی صدر کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ وہ اس سال پوتن کے بھارت آنے کے منتظر ہیں۔







