تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

غزہ پر اسرائیلی قبضے کا منصوبہ! وزیراعظم شہباز شریف بھی بول اٹھے

غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبہ کی پاکستان نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، پاکستان نےاس منصوبے کو غیرقانونی، ظالمانہ اور امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا .
وزیراعظم شہبازنے کہا ہے ایسی فوجی کارروائی انسانی بحران کو بڑھائے گی اور اس منصوبے سے خطے میں امن کے امکانات ختم ہو جائیں گے .

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا.

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی بلاجواز جاری بربریت کو فوری روکے، بے گناہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور غزہ کے عوام کو فوری انسانی امداد فراہم کرے ۔

جواب دیں

Back to top button