تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پیرا فورس سے شہری تنگ ، شہری کی روتے ہوئے کی ویڈیو وائرل

محمد عبد الرحمٰن ارشد:

سماجی کارکن و وکیل ایڈووکیٹ میاں عبد المتین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ” ٹک ٹاک ” پر گزشتہ روز ایک شخص کی ویڈیو نشر کی .

جس میں حافظ احسان نامی شخص کا کہنا تھا کہ میں کریم بلاک لاہور میں بیلٹس کا کام کرتا ہوں . سال 2024 کے دسویں مہینے انکروچمنٹ والوں نے ہمارے سٹال ختم کروا دے تھے اور ہم نے ان کی ہدایات کو من عن تسلیم کرتے ہوئے اپنے سٹال اٹھا لیے تھے لیکن اپنے ملک کے کہنے پر میں نے اپنے ہاتھ میں بیلٹس اٹھا کر فروخت کرنا شروع کر دیے .

انہوں نے بتایا کے میری 3 بیٹیاں ، ایک چھوٹا بھائی ہے اور جبکہ گھر میں ایک بڑھی ماں بھی ہے .
میں اپنے اہل خانہ کا سربراہ ہوں ۔ میں اپنا رزق کمانے کے لیے بیلٹس کو ہاتھ میں پکڑ کر فروخت کرنا شروع کر دیا کہ مجھے پیرا فورس والوں نے میری تذلیل کرتے ہوئے مجھے گرفتار کر لیا ور مجھے ہٹکریاں لگا دی.

ان کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر میری یہ ویڈیو وائرل ہو چکی ہے میں اپنے اہل خانہ اور رشتےداروں کو کیا منہ دکھاؤں گا ۔

انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ لوگ میرے بارے میں کی سوچتے ہوں گے کہ حافظ احسان چور ہے ؟

انکا کا کہنا تھا پیرا فورس والوں نے میری ویڈیوز ایسے بنائی جیسے کوئی بہت بڑا دہشت گرد پکڑ لیا ہو ، اگر یہ کوئی دہشت گرد پکڑ لیتے ہیں تو یہ اسکی بھی ایسی تذلیل نہ کرتے بلکے اس ک منہ پر کپڑا دال دیا جاتا ہے تاکہ اس کی شخصیت عیاں نہ ہو سکے ، اگر کل وہ سدھر کر معاشرے کا حصہ بننا چاہے تو لوگ اس کو قبول کر لیں۔

https://vt.tiktok.com/ZSSqCGHBX/

انہون نے حکومت پنجاب سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کاروبار کرنے دیا جائے ، یہ فورس جن لوگوں ک لیے بنائی گئی ہے ان لوگون کے پر مسلط کی جائے ہم پے مسلط نہ کی جائے .

جواب دیں

Back to top button