بشنوئی گینگ نے کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ کرنے کی حیران کن وجہ بتادی

کینیڈا کے شہر میں بھارتی کامیڈین کپل شرما کے حال ہی میں کھولے گئے نئے کیفے "کیپس کیفے” پر ایک بار پھر فائرنگ کی گئی ہے جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی۔
آج قبل گزشتہ ماہ کیپس کیفے کی عمارت پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی تاہم گزشتہ روزجمعرات کو ایک بار پھر کیپس کیفے پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا.
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیفے کی کھڑکیوں میں تقریباً 6 گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیفے کی کھڑکیوں میں تقریباً 6 گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں ۔ میڈیا کے مطابق گورپریت سنگھ عرف گولڈی ڈھلوں اور لارنس بشنوئی گینگ نے مبینہ طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن کی ایک آڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آئی ہے جسے بشنوئی گروپ کے گینگسٹر ہیری باکسر کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والے کسی بھی ہدایتکار، پروڈیوسر یا فنکار کو گولی مار دی جائے گی۔
انکا کہنا ہے کہ کپل شرما کے ریسٹورینٹ میں پہلی اور اب دوسری فائرنگ اس لیے ہوئی کیونکہ انہوں نے سلمان خان کو نیٹ فلکس شو کی پہلی قسط میں بلایا تھا۔







