
مستنصر حسین تارڑصاحب نے کیا خوب کہا تھا ” کیا پتا قیامت گزر چکی ہو اور ہم جہنم میں رہ رہے ہوں” ان کی یہ بات آج کے اس دور میں سچ ہوتی نظر آتی ہے .
جہاں آئے روز ایسے واقعات ہوتے ہیں جو دل کو جهنجھوڑ کر رکھ دیتے ہیں .
ایسا ہی دل کو جهنجھوڑنے والا ایک واقعہ مظفر گڑھ کے نواحی علاقے میں پیش آیا ہے.
جہاں پر پولیس کے مطابق گنگی اور بہری لڑکی کو 4 اگست کو دو ملزمان کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پرمتاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے .







