تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لیے حماس کا خفیہ نظام کیا ہے؟ اور یہ کیسے کام کرتا ہے ؟

برطانوی خبر رساں کے مطابق اپنے 30 ہزار سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کےلیے ایک خفیہ نظام کا استمال کر رہی ہے .

اس خفیہ نظام میں ملازمین کو اگرچہ 10 ہفتے بعد تنخواہ ملتی ہے لیکن یہ کل تنخواہ کا صرف 20 فیصد ہوتا ہے .

برطانوی رپورٹ ک مطابق حماس ہر 10 ہفتے بعد تقریباً 70 لاکھ ڈالر نقد رقم کی صورت میں تقسیم کرتی ہے جس سے سرکاری ملازمین کو تقریباً 300 ڈالر فی کس ملتے ہیں .

حماس کی جانب سے ملازمین کو اکثر ایک خفیہ پیغام موصول ہوتا ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ وہ کسی مخصوص مقام پر جا کر ’چائے پینے کے بہانے اپنے دوست سے ملیں،‘ اور وہاں ایک نامعلوم فرد لفافہ تھما کر فوراً غائب ہو جاتا ہے ۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ملازم نے انکشاف کیا کہ میں ہر بار جب تنخواہ لینے جاتا ہوں، اپنی بیوی اور بچوں سے الوداع کہتا ہوں، شاید میں واپس گھر نہ لوٹ پاؤں . ان کا کہنا تھا کہ کئی بار وہ جگہیں نشانہ بن چکی ہیں جہاں تنخواہیں تقسیم ہوتی ہیں.

برطانوی رپورٹ ک مطابق حماس کے زیرِانتظام اسکول کے ایک استاد نے بتایا کہ انہوں نے جو ایک ہزار شیکل وصول کیے، ان میں سے 800 شیکل کے نوٹ ناقابل استعمال تھے .

جواب دیں

Back to top button