
کراچی میں اپنے بچوں کے ساتھ دو دریا میں کود کر خودکشی کرنے والے اورنگزیب عالم کی آڈیو کال کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں.
ایک نجی نیوز چینل کوموصول ہوانے والی تفصیلات کے مطابق اورنگزیب نے مبینہ آخری کال اپنے کوچنگ کی ملازمہ سے کی تھی .
مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں اورنگزیب نے کہا کے میں نے ماہرہ کو طلاق دے دی ہے، مجھے اپنوں نے دھوکا دیا، وقت کم ہے، بچوں کو ڈبونے کے بعد خود کود جاؤں گا . پھر اورنگزیب نے کوچنگ سینٹر کی ملازمہ سے سوال کیا کہ ماہرہ کب سے باسط سے مل رہی ہے؟ کوچنگ ملازمہ نے بتایا کہ ماہرہ روز باسط سے ملتی رہی، گیٹ لاک کر کے اکیلے میں ملاقاتیں ہوئیں۔
اورنگزیب نے کہا کہ میں نے اس لڑکے کو بھی بہت مارا ہےاور 1400 ثبوت میرے پاس ہیں، ماہرہ نے میرے ساتھ بے وفائی کی، ماہرہ کے اہلخانہ بھی اس سب میں ملوث ہیں .
آڈیو میں انکشاف ہوا کہ ماہرہ کو موبائل باسط نے دیا تھا، میرے ساتھ اپنوں اور سسرال والوں نے دھوکا کیا۔







