تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

کیا پاکستانیوں کو اس بار جشن آزادی پر چار چھٹیاں ملیں گی؟

اسلام آباد: ملک بھر میں اگست کے مہینے میں یومِ آزادی اور چہلم امام حسینؑ کی آمد کے باعث شہریوں کو چار مسلسل تعطیلات ملنے کا امکان ہے۔ کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست بروز جمعرات یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اس کے اگلے روز، 15 اگست بروز جمعہ کو چہلم امام حسینؑ کا دن ہوگا۔

اگرچہ چہلم کی تعطیل وفاقی سطح پر عام تعطیلات میں شامل نہیں، تاہم مختلف صوبے اور شہر اپنی مقامی صورتحال کے پیش نظر اس دن تعطیل کا اعلان کر سکتے ہیں۔ گزشتہ برسوں کی طرح اگر اس بار بھی راولپنڈی، کراچی یا دیگر شہروں میں چہلم کے موقع پر مقامی تعطیل دی جاتی ہے تو عوام کو جمعرات سے اتوار تک یعنی 14، 15، 16 اور 17 اگست کو چار دن کی مسلسل چھٹیاں میسر آ سکتی ہیں۔

ہفتہ اور اتوار کی معمول کی تعطیلات کے ساتھ اگر چہلم کی چھٹی کا اعلان ہوتا ہے تو یہ وقفہ شہریوں کے لیے تفریح، سفر یا اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا ایک نادر موقع بن سکتا ہے۔ تاہم اس کا حتمی فیصلہ متعلقہ صوبائی حکومتیں اور انتظامیہ کریں گی

جواب دیں

Back to top button