
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی وویمنز نمبر ون پاکستانی باولر سعدیہ اقبال کی سالگرہ آئرلینڈ کے کلونٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں منائی گئی۔
سعدیہ اقبال نے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مل کراپنا برتھڈے کیک کاٹا ۔ کھلاڑیوں ، کوچنگ ومینجمنٹ سٹاف نے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔
ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ ومینجمنٹ سٹاف نے سعدیہ اقبال کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور سعدیہ اقبال کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
سعدیہ اقبال کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ آئرلینڈ کیخلاف پہلا میچ جیت کرخوشیاں دوبالا ہو جائیں گی۔
یاد رہے کہ سعدیہ اقبال ایک پاکستانی کرکٹ کھلاڑی ہے ۔ اکتوبر 2019ء میں ، انھیں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ انھوں نے 26 اکتوبر 2019ء کو بنگلہ دیش کے خلاف ، پاکستان خواتین کے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کی ابتدا کی۔ انہوں نے کیرئیر کا پہلا میچ خواتین ایک روزہ بین الاقوامی بنگلہ دیش کے خلاف 2 نومبر 2019ء کو کھیلا۔ جنوری 2020ء میں انھیں آسٹریلیا میں 2020ء آئی سی سی ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ خواتین کے لیے پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ویمنز ٹی20 رینکنگ میں پاکستان کی سعدیہ اقبال نمبر ون باؤلر بن گئیں تھی۔
حال ہی میں آئی سی سی کی جانب سے ویمنز ٹی20 کی نئی رینکنگ جاری کی گئی تھی ، جس میں پاکستانی باؤلر سعدیہ اقبال نے ایک درجے ترقی کرنے کے بعد پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا تھا .







