
فلسطینی عوام ظلم کا شکار ہیں۔ تاہم غزہ کے نوجوان طلبا جو پاکستان میں میڈیکل اور انجینئیرنگ کے شعبے میں تعلیم کو جاری رکھنے کیلئے آئے ہیں، انھیں وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ٹی ڈی سی پی ریزارٹ پتریاٹہ میں خوش آمدید کیا گیا۔ طلباء نے چئیر لفٹ اور کیبل کار کی سیر کی اور خوب انجوائے کیا۔ محکمہ سیاحت کی طرف سے طلباء کیلئے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ طلباء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ سینئیر صوبائی وزیر محترمہ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ غزہ سے آنے والے دیگر طلبا کو بھی محکمہ سیاحت سیر و سیاحت کی مزید سہولیات فراہم کرتا رہے گا





