تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، نئے ریکارڈ قائم

پاکستان کی معیشت کے لئے اچھی خبریں ہیں کیوں کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کی بہتریں پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے اور اب تازہ ترین خبر کے مطابق 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

نمائندہ جہان پاکستان کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار کے آغاز پرہی 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح کو عبور کرلیا۔

اب تک کے کاروبار میں ایک موقع ایسا آیا جس میں 100 انڈیکس 1139 پوائنٹس کے ساتھ 142174 کی نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔

اس ضمن میں یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس ایک لاکھ 41 ہزار 34 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ یاد رہے کہ سٹاک مارکیٹ کسی بھی ملک کی میکرواکنامک صورتحال کی نبض کے طور پر جانی جاتی ہے۔ یعنی جس ملک کی سٹاک مارکیٹ میں تیزی ہوگی اسکی معیشت کی مجموعی صورتحال اتنی ہی مستحکم ہوگی جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد اس ملک کی معیشت پر بڑھ جاتا ہے اور بین الاقوامی طور پر بھی معاشی درجہ بندی بہتر ہوجاتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button