
محمد عبد الرحمٰن ارشد:
عائشہ اپنے گھر کے آنگن میں محلے کو بچوں کو ٹیوشن پڑھا رہی تھی جب اس کا چھوٹا بھائی باہر سے آیا اور اپنی بہن سے کھانا مانگا ۔
پولیس کے مطابق عائشہ نے اپنے چھوٹے بھائی سے کہا تھوڑا صبر کو میں بچوں کو ٹیوشن پڑھا کر آپکو روٹی بنا دیتی ہوں۔
اس جو اب پر چھوٹا بھائی طیش میں آگیا اور پستول نکال کر اپنی بہن پر فائرنگ کر دی ۔ جس کے نتیجہ میں عائشہ موقع پر جاں بحق ہو گئی اور ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ۔
پولیس نے مقتولہ کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔








