
ایران اسرائیل جنگ کے بعد ایران کے صدر مسعود پزشکیان پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچے جہاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ائیر پورٹ کو پاکستان اور ایران کے پرچموں سے سجایا گیا تھا اور ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا تھا۔
ایرانی صدر مزار اقبال پر حاضری کے بعد آج شام ہی اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
ایرانی صدر کی آج شام ہی صدر آصف علی زرداری، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
پاکستان کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دورے کا مقصد عیاں کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا دورے کا مقصد تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
ایران کے صدر کا کہنا تھا پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔







