
لاہور سے اسلام آباد جانے والی ٹرین کالا شاہ کاکو کے قریب ٹرین پٹڑی سے اترنے کے باعث حادثہ کا شکار ہو گئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی اور 3 مکمل طور پر الٹ گئیں ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 25 سے زائد ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں اور تمام مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، مزید برآں کہ زخمیوں کو شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ جائے حادثہ پر 6 گاڑیاں ریسکیو کی موجود ہیں ۔
ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی تھی اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔







