
خواجہ شمس السلام پر ہونے والے حملے کی ویڈیو جیسے ہی انٹرنیٹ پر آئی تو جیسے جنگل میں آگ سا سماں ہو گیا ، سو سوال جنم لیے ، جس میں سے ایک سوال سہر فہرست تھا کہ یہ قاتل کون ہے اور اس کا سینئر وکیل خواجہ شمس السلام سے بھلا کیا لینا دینا ؟
پولیس کے مطابق سینئر وکیل خواجہ شمس السلام ڈی ایچ اے فیز 6 میں ایک جنازے میں شرکت کے لیے قرآن اکیڈمی آئے تھے جیسے ہی وہ اور ان کا بیٹا سیڑھیوں کے قریب اپنے جوتے پہن رہے تھے تو ایک شلوار قمیض میں ملبوس ایک شخص نے آکر ان پر فائرنگ کی۔
ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 گولیاں 55 سالہ خواجہ شمس السلام کو لگیں اور ایک گولی 25 سالہ بیٹے دانیال کو ۔
زخمی باپ ، بیٹے کو طبی امداد کے لیے مقامی نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ، لیکن خواجہ شمس السلام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیا فانی سے کوچ کر گئے جبکہ ان کے بیٹے دانیال کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔
ملزم نے گولی مارنے کے بعد کیا کہا تھا ؟
عینی شاہدین کے مطابق ملزم شلوار قمیض میں ملبوس تھا اور منہ پر ماسک لگایا ہوا تھا ، جیسے ہی ملزم نے خواجہ شمس السلام کو گولیاں ماری تو بھاگتے ہوئے بولا ” میں نے اپنے باپ کا بدلہ لے لیا ہے ”
ملزم کون ہے ؟ اور خواجہ شمس السلام سے کہا دشمنی تھی ؟
پولیس کے مطابق خواجہ شمس کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت عمران آفریدی کے نام سے ہوئی ہے ، ملزم عمران آفریدی نے چند ماہ پہلے بھی خواجہ شمس السلام پر حملہ کیا تھا۔
شاہد آفریدی کے باپ کا قتل
نبی گل ریٹائر ہو کانسٹیبل جو کہ خواجہ شمس السلام کے گن مین تھے ، جن کو 2021 میں کسی نے قتل کر کے لاش ٹھٹھہ کے قریب پھینک دی تھی ۔
نبی گل کے بیٹوں کے مطابق ان کے باپ کے قتل میں خواجہ شمس السلام ملوث تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس دیگر مقامات پر چھاپے مار رہی ہے جبکہ ملزم کے دو رشتہ داروں کو زیر حراست لے لیا گیا ہے ۔است لے لیا گیا ہے ۔







