تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

9 مئی نہیں ہونا چاہیے تھا اور آئندہ بھی نہیں ہو گا ، بیرسٹر گوہر

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چئیر مین تحریک انصاف پاکستان بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا 9 مئی کی آڑ میں ایک پارٹی کو سزا نہ دیں ، سیاسی نظام ختم نہ کریں ، کہ ہم 9 مئی کی مذمت کر چکے ہیں ، 9 مئی نہیں ہونا چاہیئے تھا اور آئندہ بھی کبھی نہیں ہو گا۔

 

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمر ایوب ایک بڑی پارٹی کے اپوزیشن لیڈر ہیں ، عمر ایوب آج بھی لیڈر ہیں اور کل بھی ہوں گے۔ عمر ایوب کو سزا بالکل غلط اور ناجائز ہوئی ہے۔

 

انہوں نے ایک انکشاف کرتے ہوے بتایا کہ یہ بات درست ہے کہ عمر ایوب کو چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے فون ضرور آیا تھا , عمر ایوب کو چیف جسٹس سے ملاقات کا کہا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ البتہ عمر ایوب نے کوئی پیغام نہیں بھیجا۔

جواب دیں

Back to top button