تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

خاوند کے سامنے بیوی کاریپ ، ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور کے علاقہ چوہنگ میں شوہر کے سامنے بیوی سے گینگ ریپ کرنے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اجتماعی ریپ کیس میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے بروقت ایکشن لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، ملزمان نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 مرکزی ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی شناخت اویس اور ارشاد کے ناموں سے ہوئی ہے، ہلاک ملزمان نے چوہنگ کے علاقے میں خاتون کو خاوند کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان نے خاتون پر بدترین جنسی تشدد بھی کیا تھا اور وقوعہ کی ویڈیو بھی بنائی تھی، ملزمان کے مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button