
محمد عبد الرحمٰن ارشد :
ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں چینی دستیاب ہی نہیں ہے ۔
مارکیٹ میں چینی کا ریٹ 200 روپے فی کلو گرام ہے ۔
چینی کی عدم دستیابی کے بعد شکر کی قیمت بھی 20 روپے بڑھ چکی ہے ۔
شوگر ملز کی جانب سے چینی 1500 میٹرک ٹن کی بجائے صرف 24 ٹن ہی مارکیٹ میں آئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے شدید دباؤ کے باعث بعض دوکاندار 173 روپے فی کلو چینی بھی فروخت کررہے ہیں ۔
شوگر ڈیلز ایسوسی ایشن کے مطابق دکانوں پر چینی ختم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے عوام الناس کا رجحان شکر کی جانب ہو رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے شکر کی قیمت 200 فی کلو گرام سے بڑھ کر 220 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے ۔







