تازہ ترینخبریںدنیافن اور فنکار

ارجیت سنگھ ایک پرفارمینس کے کتنے کروڑ لیتے ہیں ؟ مونٹی نے ساری کہانی کھول دی

محمد عبد الرحمٰن ارشد:

اگر آپ موسیقی کے شوقین ہیں تو شاید ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ بالی ووڈ کے مشہور گلوکار ” ارجیت سنگھ ” سے واقف نہ ہوں یا پھر آپ نے ان کا کوئی گانا نہ سن رکھا ہو۔

ارجیت سنگھ اپنے چاہنے والوں کے کانوں کے ساتھ ساتھ ان کے دلوں میں بھی گھر رکھتے ہیں۔

تم ہی ہو:

یہ گانا 2013 کی فلم عاشقی 2 کا ہے اور ارجیت سنگھ اس گانے کے بعد دنیا بھر میں مشہور ہوئے تھے ۔
یہ گانا ان کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا تھا ، یہ وہی گانا تھا جس کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچے ۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ارجیت سنگھ ایک پرفارمینس کے کتنے پیسے لیتے ہیں ؟

مشہور بھارتی میوزک کمپوزر کے بھتیجے مونٹی شرما نے حال ہی میں ایک حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت تھا جب ارجیت میرے پاس 6,6 گھنٹے بیٹھا رہتے تھے۔ اور آج ارجیت سنگھ ایک پرفارمینس کے 2 کروڑ روپے چارج کرتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button