تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

ٹرمپ کی توپوں کا رخ دوا ساز کمپنیوں کی جانب

ٹرمپ کی توپوں کا رخ دوا ساز کمپنیوں کی جانب

مئی میں صدر ٹرمپ نے ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے ۔
صدر ٹرمپ امریکی عوام کو ادویات کی قیمت میں ریلیف دینے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوا ساز کمپنیوں کو سخت سزا کی دھمکیوں سمیت 60 دن کا الٹی میٹم بھی دے دیا ہے کہ وہ ادویات کی قیمتوں میں کمی لائیں۔

صدر ٹرمپ نے 17 دوا ساز کمپنیوں کو خطوط میں لکھا ہے کہ وہ 60 دن کے اندر مل کر ان تبدیلیوں پر عمل درآمد کریں ورنہ انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا میں ادویات کی قیمت دوسرے ممالک کے برابر نہ ہوئیں تو ادویات ساز کمپنیوں پر ٹیرف عائد کریں گے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ امریکی عوام کو دیگر ممالک کے مقابلے میں مہنگی ادویات سے ریلیف دینے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔

جواب دیں

Back to top button