تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

کراچی میں جوڑے کی لاشیں ملنےکا واقعہ : کون قاتل نکلا ؟

کراچی: کلفٹن سے جوڑے کی لاش ملنے کے کیس میں مقتولہ ثناء کا بھائی وقاص قتل میں ملوث نکلا اور اس نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

کلفٹن میں قتل کیے گئے ساجد کے والد عارف نے بیٹے کے دوست اور بہو کے بھائی سمیت 5 افراد پر شک ظاہر کیا تھا جس کے بعد گوجرانوالہ سے مقتولہ کے بھائی سمیت 11 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ثناء کا بھائی وقاص قتل میں ملوث نکلا اور اس نے اعتراف بھی جرم کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق وقاص کا رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی ملوث ہیں۔

مقتولہ کے بھائی وقاص نے اپنے بیان کہا کہ عاصم اور عمران مقتولہ ثناء اور ساجد کے پیچھے کراچی گئے، عاصم کا پلان تھا کہ شوٹرز کے ذریعے قتل کروایا جائے گا۔

پولیس کے مطابق 19 جولائی کو عاصم اور عمران لاہور سے کراچی گئے اور 25 کو واپس آئے، مقتول ساجد کے ساتھ اس کا دوست احتشام بھی کراچی ساتھ گیا تھا، احتشام ملزم عاصم کا بھی دوست ہے، دونوں میں کراچی جا کر ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ شبہ ہےکہ احتشام کے ذریعے ہی عاصم، ساجد اور ثناء تک پہنچا، جوڑے کے قتل کے بعد سے احتشام غائب ہے اس نے پولیس یا کسی سےرابطہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جوڑے کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا، دونوں کو سر کے پچھلے حصے پر ایک ایک گولی ماری گئی، جائے وقوع سے ملنے والے موبائل فون میں سم نہیں ہے۔

مقتول جوڑے کا نکاح نامہ بھی منظرِ عام پر آیا تھا، مرنے والے میاں بیوی تھے، جن کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔

دستاویز کے مطابق مقتول ساجد مسیح نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا تھا اور دونوں نے 22 جولائی کو ہی کورٹ میرج کی تھی۔

جواب دیں

Back to top button