تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ، نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ کے بدولت آسٹریلیا چیمپئنز کو  10 وکٹوں سے ہرا دیا۔

منگل کو انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن پاکستان کی بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 12 ویں اوور میں صرف 74 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے تباہ کن بولنگ کی اور 16 رنز دے کر  6 وکٹیں حاصل کیں۔

https://x.com/MySportsEye/status/1950176710348931219

اس کارکردگی کے ساتھ 47 سالہ سعید اجمل نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز  ٹورنامنٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

 سعید اجمل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی تاریخ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔ آف اسپنر کی 16 رنز  کے عوض 6 وکٹیں اب تک ٹورنامنٹ کی بہترین بولنگ فیگرز ہیں۔

اس سے قبل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بہترین بولنگ فیگرز کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز چیمپئنز کے  ایڈورڈز کے نام تھا، جنہوں نے انگلینڈ چیمپئنز کے خلاف 3 اوورز میں 11 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کا 75 رنز کا ہدف پاکستان نے با آسانی 8 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔شرجیل خان 32 اور صہیب مقصود 28 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں

جواب دیں

Back to top button