
پاکستان شاہینز کا دورہ انگلینڈ، تین روزہ میچز کا آج منگل سے آغاز سے ہوگا ۔پہلا میچ 29 تا 31 جولائی، پروفیشنل کا¶نٹی کلب سیلیکٹ الیون سے ہوگا ۔سیریز میںدوسرا میچ 3 تا 5 اگست، سا¶تھ ایشین کرکٹ اکیڈمی و ایم سی سی ینگ کرکٹرز سے ہوگا ۔ اس سے قبل شاہینز نے ون ڈے سیریز 1-2 سے جیتی۔پہلا ون ڈے 5 وکٹوں سے جیتا۔دوسرے ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست ہوئی ۔تیسرا ون ڈے 5 وکٹوں سے جیتا۔ون ڈے سیریز کے اعدادو شمار کے مطابق اذان اویس 164 رنز کے ساتھ ٹور کے ٹاپ سکورر رہے ۔حیدر علی کے تین میچز میں141 رنز، دو نصف سنچریاں بنائیں ۔دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر عبید شاہ کی ون ڈے سیریز میں 6 وکٹیں لیں ۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بلے باز پاکستان شاہینز اذان اویس کا کہنا تھا کہ اوپنر کی حیثیت سے انگلینڈ میں کنڈیشنز چیلنجنگ ہوتی ہیں، ۔ کوچ نے اننگز لمبی کھیلنے کا پلان دیا، اسی پر عمل کیا، اذان اویس کا کہنا تھا کہ انگلش کنڈیشنز میں پہلی بار کھیل رہا تھا، مشکل ضرور تھی، اب تین روزہ میچز پر فوکس ہے، وہاں بھی ٹیم کیلئے پرفارم کروں گا۔ دوسری جانب نمایاں کارکردگی دکھانے والے باولر عبید شاہ کا کہنا تھا کہ سیریز میں باولنگ کا بھرپور لطف اٹھایا ۔میر حمزہ جیسے تجربہ کار بولر کے ساتھ بولنگ کا فائدہ ہوا۔ عبید شاہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی پچز فاسٹ بولرز کیلئے سازگار ہیں، کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔۔ عبید شا ہ کا کہنا تھا کہ ریڈ بال کرکٹ کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں، ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں گا





