تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندے کیلئے میرے پاس آتے تھے: اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے میرے پاس چندہ لینے کے لیے آیا کرتے تھے۔

امریکا کے دورے پر موجود وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف نے 2014 میں 120 دن کا دھرنا دیا جس سے ملکی معیشت کو بے پناہ نقصان ہوا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے میرے پاس چندہ لینے کے لیے آیا کرتے تھے، اگر کوئی پاپولر لیڈر ہے تو اس کو یہ حق حاصل نہیں کہ سکیورٹی تنصیابات پر حملہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی ریاست کے مقابل آکر ہتھیار اٹھائے گا اور وہ سب کچھ کرے گا جو کچھ 9 مئی کو کیا گیا تو قانون اپنا راستہ لے گا۔ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں منصفانہ قانونی عمل اس وقت بھی جاری ہے، اس کیس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، جس طرح عافیہ صدیقی کئی عشروں سے امریکا میں قید ہے اور نہ جانے کب تک قید رہیں گی اس پر یہ کہنا مناسب نہیں ہوگا کہ منصفانہ قانونی عمل اختیار نہیں کیا گیا ہے، اگر یہ جائز قانونی عمل کا نتیجہ عافیہ صدیقی کی قید کی صورت میں نکلا ہے تو قانونی عمل کی اس تشریح کا اطلاق ہر جگہ ہونا چاہیے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف بہترین کام کیا لیکن بعد میں آنے والی حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے بارڈر کھولے، عمران خان کی حکومت نے 100 سے زائد مجرم رہا کیے۔

ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت نے سرحدیں کھولیں جس سے 30 سے 40 ہزار طالبان پاکستان میں آ گئے اور دوبارہ سے زندہ ہو گئے، ان کا یہ فیصلہ بہت ہی افسوسناک تھا، دہشت گردوں کے لیے سرحدیں نہیں کھولنی چاہئیں تھیں

جواب دیں

Back to top button