تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

سعودی عرب کا سلیپنگ پرنس 20 سال کوما میں رہنے کے بعد انتقال کرگیا

لاہور: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے سلیپنگ پرنس انتقال کرگئے، عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ الولید بن خالد بن طلال آل سعود بیس سال سے زائد عرصے سے کوما میں تھے۔

سلپنگ پرنس 1990 میں پیدا ہوئے، صرف 15 سال کی عمر میں لندن میں فوجی تربیت کے دوران ایک کار حادثے کا شکار ہوئے۔ جس میں ان کے دماغ کو شدید نقصان پہنچا اور کوما میں چلے گئے۔

دو دہائیوں تک دنیا بھر کے ماہر ڈاکٹروں کی نگہداشت کے باوجود سلپنگ پرنس شہزادہ الولید بن خالد بن طلال آل سعود مکمل ہوش میں واپس نہ آسکے اور آج انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی! بھارت دنیا میں اکیلا رہ گیا
سعودی شاہی خاندان کے اہم رکن پرنس خالد کے نوجوان بیٹے پرنس ولید بن خالد ملٹری اکیڈمی ریاض میں تعلیم حاصل کر رہے تھے کہ 2005 میں ایک کار حادثے کا شکار ہوگئے جس کے بعد ان کو وہ کوما میں رہے 2016 تک ان کو ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا۔

جس کے بعد ان کو گھر منتقل کر دیا گیا جس پر پرنس ولید بن خالد کو سلیپنگ پرنس کا خطاب دیا گیا تھا ان کی نماز جنازہ دارالحکومت ریاض کی جامع مسجد الترکی میں ادا کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button