تازہ ترینخبریںپاکستان

راولپنڈی: چکری روڈ گاؤں لادیاں میں سیلاب میں پھنسی فیملی کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا

راولپنڈی میں چکری روڈ گاؤں لادیاں میں سیلاب میں ایک فیملی بچوں سمیت چھت پر پھنس گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق چھت پر پھنسی فیملی کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے آپریشن کر کے 11 لوگوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے
علاوہ ازیں راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل رات سے ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو کر گوالمنڈی پل پر 23 فٹ جبکہ کٹاریاں میں 22 فٹ بلند ہے۔

نشیبی علاقوں میں گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ ریسکیو، واسا اور سول ڈیفنس سمیت تمام ادارے ہائی الرٹ ہو گئے۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں

جواب دیں

Back to top button